پارسل چوری کرنے والا ریچھ پکڑا گیا


واشنگٹن: امریکہ میں پارسل چوری کرتا ریچھ پکڑا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک گھر پر آیا 15 کلو وزنی پارسل باہر سے چوری ہو گیا جس کا شبہ ظاہر ہے لوگوں پر ہی کیا گیا لیکن جب گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے چیک کیا گیا تو سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ چوری کوئی انسان نہیں بلکہ ریچھ ہے۔

ریچھ گھر کے باہر دروازے پر رکھا 15 کلو وزنی پارسل لے کر فرار ہو گیا تاہم کچھ تگ و دو کے بعد گھر کے افراد کو ان کا پارسل قریب سے ہی مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مگر مچھ نے کیمرہ ڈرون نگل لیا

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریچھ ٹہلتا ہوا گھر کے پورچ میں داخل ہوا اور پارسل کو سونگھنے کے بعد ساتھ لے کر جانے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: رول کھانے والے کو ملے گا 20 ہزار روپے انعام

سب یہ جان کر حیران ہوئے کہ آیا ریچھ کا پارسل سے کیا تعلق لیکن جب پارسل کے مالک سے جواب طلب کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پارسل میں جانوروں کے کھانے سے متعلق کوئی چیز نہیں ہے تاہم خاتون نے بتایا کہ پارسل میں مچھلی کے تالاب کے لیے بوتلوں میں بند کیمیکل ہے جو شاید ریچھ کو اپنی جانب متوجہ کرنے کا سبب بنا۔


متعلقہ خبریں