پنجاب: بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

پنجاب میں صوبائی کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ: 7 وزرا حلف اٹھائیں گے

پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں اور30 سرکاری افسران کو ایک سے دوسری جگہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق صوبے کے20 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرقصور آسیہ گل کا تبادلہ کرکے انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ فیاض احمد کو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سرگودھا نائلہ باقر کا تبادلہ کرکے انہیں اوایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پاکپتن رانا شکیل کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ عامر سہیل کیفی کو ڈپٹی کمشنر پاکپتن تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کو تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ نعمان حفیظ کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم شہزاد کا تبادلہ کرکے انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ نعمان یوسف کو ڈی سی رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا ہے۔

اے ڈی سی لاہور محمد موسیٰ علی کا تبادلہ کر انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ اے ڈی سی آر منڈی بہاؤالدین توقیر الیاس چیمہ اے ڈی سی آر لاہور تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

انعم زید اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس میانوالی محمد اعجاز جوئیہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس لاہور لگا دیا گیا ہے۔

عابد حسین کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولنگرسے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ظہیر عباس چٹھہ کواے ڈی سی آربہاولنگر لگا دیا گیا ہے۔

اے ڈی سی آر حافظ آباد نورش عمران کو او ایس ڈی بنا کر ان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اے ڈی سی آر چنیوٹ عمران عصمت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد تعینات ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شاہ رخ اے ڈی سی آر مظفر گڑھ تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ رابعہ ریاست اے ڈی سی آر قصور کو بھی او اس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجدشعیب خان ترین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ حامد محمود ملہی کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کردیاگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی کواو ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ شعیب علی ڈپٹی کمشنر لودھراں لگ گئے ہیں۔

محمد وسیم کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس میانوالی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس لاہورتعینات۔


متعلقہ خبریں