شاہین عمان سے ٹکرا گیا: سیلابی صورتحال، بچہ جاں بحق، پروازیں منسوخ

شاہین عمان سے ٹکرا گیا: سیلابی صورتحال، بچہ جاں بحق، پروازیں منسوخ

مسقط: سمندری طوفان شاہین کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق گھمبیر صورتحال کے باعث ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ہے اور مختلف مقامات پہ سڑکیں زیر آب آچکی ہیں۔

سمندری طوفان گلاب کا زور کم، شاہین تیار

ہم نیوز نے عرب ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سمندری طوفان شاہین کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے بعد ملک میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

حکام کے حوالے سے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک بچہ جاں بحق ہو گیا ہے جب کہ مختلف مقامات پہ سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔

عمان کے متعلقہ حکام نے لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کی خاطر مسقط سے شہریوں کے انخلا کی ہدایت کی ہے اور ایئرپورٹ سے آنے و جانے والی تمام پروازیں بھی منسوخ کردی ہیں۔


عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق موسمیاتی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی شہریوں کے لیے وارننگ جاری کردی ہے۔

عمان کی شہری ہوابازی کی ایجنسی نے اس سے قبل کہا تھا کہ قومی قدرتی آفات پیشگی انتباہی مرکز کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر اور موسمی چارٹس کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ سمندری طوفان شاہین شدت اختیار کرچکا ہے اور اب وہ سمندری طوفان کی کیٹگری ایک میں شامل ہے۔

ایک سال بعد لاہور سے مسقط کیلئے پروازوں کا آغاز

عمان میں حکام نے سمندری طوفان شاہین کی وجہ سے خراب موسمی حالات کے پیش نظر اتوار اور پیر (3 اور 4 اکتوبر) کو ملک بھر میں سرکاری تعطیل کا بھی اعلان کیا ہے۔

عمان کی خبررساں ایجنسی نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 3 اور 4 اکتوبر 2021 کو سلطنت میں نامساعد آب وہوا کے حالات کے پیش نظر ظفاراورالوسطیٰ کی گورنریوں کے سوا ریاستی انتظامی محکموں سمیت دیگر قانونی اداروں اور نجی شعبے کے اداروں کے ملازمین کے لیے سرکاری تعطیل ہوگی۔

موسمیاتی اداروں کا کہنا تھا کہ یہ طوفان عمان پراثرانداز ہونے کے بعد خلیج عرب کی طرف بڑھے گا اوراس سے قطر بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

حکام نے بتایا تھا کہ سمندری طوفان شاہین مسقط سے شمال میں واقع البطینہ گورنری تک ساحلی علاقوں پر براہ راست اثرانداز ہوگا۔ اس کے نتیجے میں تیز ہوائیں چلیں گی اور200 سے 600 ملی میٹرتک موسلا دھار بارش ہوگی جس کے نتیجے میں شمالی البطینہ، جنوبی البطینہ، مسقط، الظہیرہ، البریمی اورالداخلیہ کی گورنریوں میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔

عمان کی جانب سے مسافروں کیلئے خوشخبری

سمندری طوفان سے گوادر کے ساحل سے بھی اونچی لہریں ٹکرا رہی ہیں اور سمندر میں طغیانی بھی ہے۔ حکام نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں