شاہ رخ خان کا بیٹامنشیات کے الزام میں گرفتار


بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کےالزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے  کروز شپ پر ہونے والی ایک پارٹی پر چھاپہ مارا اور کم سے کم10 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

حکام نے10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے کو منشیات کے ایک کیس میں حراست میں لینے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان پر اسٹیڈیم میں سیکورٹی سے لڑنے کا الزام

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ، آرین کو ہفتہ کی رات ممبئی کے ساحل سے دور کروز جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق این سی بی کے عہدیدار منشیات کے معاملے میں آریان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

آریان کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا ہے اور اس کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ منشیات کے قبضے یا استعمال میں اس کے ملوث ہونے کے کوئی اشارے ہیں۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کے بلڈ ٹیسٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔ این سی بی نے یہ چھاپہ ‘کورڈیلیا دی امپریس’ نامی جہاز پر مارا اور یہ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

 


متعلقہ خبریں