شاہ رخ خان پر اسٹیڈیم میں سیکورٹی سے لڑنے کا الزام


بالی وڈ، شہرت، پیسہ اور تنازعات کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ متعدد بالی وڈ اسٹارز اور ان کے رشتے داروں پر بہت سارے الزامات لگے ہیں۔

ان الزامات میں سے کچھ حساس اور کچھ ان کے آسان ہدف کی وجہ سے تھے۔ بہت کم میں بالی وڈ اسٹارز کو سزا بھی ہوئی۔

سنجے دت پر غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا الزام، سلمان خان پر کالے ہرن کے غیر قانونی شکار اورنشے کی حالت میں گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے لوگوں پپر چڑھا کر مارنے کا الزام ہے۔

امیتابھ بچن پر متنازعہ سوال پوچھنے کا الزام۔ ٹائیگر شیروف کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی کا الزام۔ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر غیر قانونی فلمیں بنانے کا الزام لگ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کا بیٹامنشیات کے الزام میں گرفتار

رشی کپور پر گھر کے قریب غیر قانونی طور پر درخت کاٹنے کا الزام ہے۔ سیف علی خان پر کالے ہرن کا غیر قانونی شکار کا الزام ہے۔

روینہ ٹنڈن پر حساس جگہ پر بغیر اجازت شوٹنگ کا الزام اور شائنی آہوجہ پر ملازمہ سے زیادتی کا الزام لگ چکا ہے۔

گوندا فین کو سب سے کے سامنے تھپڑ مارنے کے الزام کا سامنا کرنا پڑا، مہیش بھٹ کے بیٹے راہول بھٹ پر مبئی ہوٹل حملے پر ملوث ہونے الزام ہے۔

 


متعلقہ خبریں