دو کی بجائے ایک کپ چائے پیئں،رمیز راجہ کا پہلا حکم


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے ماتحت تمام ملازمین کو فوری طور پر اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے بورڈ ملازمین کو حکم دیا ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو فوری طور پر اخراجات کم کریں۔

چیئرمین نے بورڈ ملازمین سے دو روز قبل عمران خان انکلوژر میں خطاب کیا۔ خطاب میں ڈائریکٹرز سے لیکر لوئر اسٹاف اور گراونڈ اسٹاف تمام ملازمین موجود تھے۔

رمیزراجہ نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بتایا کہ انہوں نے پرائم منسٹر ہاؤس اور آفس کے کیسے اخراجات کم کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بورڈ میں اخراجات کم کرنا ہیں دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں، اے سی کم استعمال کریں۔  دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے نمبر ون ٹیم نہیں ہو گی تو ہم سب کے رہنے کا جواز نہیں۔  رمیز راجا نے دبے الفاظ میں بڑی تنخواہوں والوں کو بھی پیغام دے دیا۔

چیئرمین نے کہا ہمیں کام کرنا ہے اور اپنی موجودگی کا جواز بتانا ہے۔ میرا فوکس صرف کرکٹ ہے ہمیں کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے۔  کرکٹ کی بہتری کے لئے بہت کام کرنا ہے۔ گراس روٹ لیول کو بہتر کرنا ہے پچز کا معیار اچھا کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں