ڈینیل کریگ کا نام بھی’واک آف فیم‘ میں درج کرنے کا فیصلہ


ہالی وڈ فلم ‘نوٹائم ٹو ڈائی’ کے ہیرو ڈینیل کریگ بہت جلد ان مشہور و معروف ہالی وڈ ستاروں میں شامل ہونے جارہے ہیں جو اپنے غیر معمولی کام کی بدولت ‘واک آف فیم’ کا حصہ بن چکے ہیں۔

ہالی وڈ کی ایک معروف شاہراہ پر 1958 سے نصب ان کانسی کے مخصوص ستاروں پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے ہاتھوں کے نشانات ثبت کئے جاتے ہیں۔

ہالی وڈ کی واک آف فیم میں جیمز بانڈ سیریز کی فلمنو ٹائم ٹو ڈائی‘ ہیرو ڈینیل کریگ کے نام ستارہ بھی شامل کیا جائے گا۔

ان کا ستارہ واک آف فیم میں رکھا جانے والا2ہزار704واں ستارہ ہوگا۔کریگ صرف007 کے صرف چوتھے اداکار ہوں گے جو اعزاز پائیں گے۔

کریگ کا ستارہ راجرمور کے ساتھ رکھا جائے گا ، جو 7007 ہالی ووڈ بولیورڈ میں ہے۔ نو ٹائم ٹو ڈائی شمالی امریکہ میں 8 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اس واک آف فیم میں اداکاروں سمیت کئی موسیقاروں اور کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ ان تمام افراد کے نام ہالی وڈ کی واک آف فیم نامی راہ گزر پر ہیں جو ہالی وڈ بلیوارڈ سے شروع ہوتی ہے اور وائن سٹریٹ پر ختم ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں