علی ظفر کا پشتو میں ایک کروڑ کا چھکا


 پاکستان کے معروف  گلوکارعلی ظفر کے  پشتو  کے گانے نے  ایک کروڑ کا چھکا  لگا لیا۔

علی ظفر کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے پشتو ویڈیو سانگ نے صرف یو ٹیوب پر 1 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں ۔

مداحوں کی طرف سے بھر پور پذیرائی کے بعد میوزک ٹرینڈنگ میں کئی دنوں سے گانا نمبر ون پوزیشن پر بھی قبضہ کیے ہوئے ہے۔

علی ظفر کا  منفرد گانا لارشا پیخوار22 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا تو جو ریلیز کے ساتھ ہی زبان زد عام ہو گیا اور مداحوں کی جانب سے اسے خوب پسند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجابی منڈا، پشتو گانا، علی ظفر نئے روپ میں

پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے ریلیز کئے گئے گانے میں مشہور پشتو سنگر گل پانرا اور پشاور کا مشہور بینڈ ’’فورٹیٹیڈ پختون کور‘‘ بھی شامل ہیں۔

گانے  کی ویڈیو میں  گلوکارعلی ظفر پختون لباس اور ٹوپی پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ گلوکارہ گل پانڑا بھی روایتی پشتو لباس میں نظر آئی ہیں۔

خوبصورت دھن اورجاندار گلوکاری  نے جہاں اپنا جادو جگایا ہے وہیں ویڈیو میں علی ظفر  اور گل پانڑا کے روایتی پشتو رقص نے بھی مداحوں کے دل جیتے ہیں۔

گانے ویڈیو میں پختون کلچر کی عکاسی کرتی ہوئی ایشیا اور مقامات نے بھی  مداحوں پر خوشگوار اثر ڈالا ہے۔

خیال رہے کہ یہ علی ظفر کا تیسرا علاقائی زبان میں گانا ہے۔ اس سے قبل گلوکار سندھی اور بلوچی زبانوں میں گانے ریلیز کر چکے ہیں۔

علی ظفر کے یہ دونوں گانے مجموعی طور پر صرف یوٹیوب پر 70 ملین ویوز کو عبور کر چکے ہیں۔ سندھی گانے “الے” کو صرف نو ماہ یو ٹویب پر 31 ملین لوگوں نے دیکھا

علی ظفر کا 12 سالہ عروج فاطمہ کے ساتھ بلوچی گانہ لیلیٰ او لیلیٰ بھی یوٹیوب پر 38 ملین ویوز کو عبور کرچکا ہے۔


متعلقہ خبریں