مریض کے گانے پر ڈانس کرنے والا ڈاکٹر، ویڈیو وائرل


پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ایک ڈاکٹر کی مریض کے گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریض گانا گا رہا ہے جب کہ ڈاکٹر ان کی سریلی آواز میں گائے گانے پر بے اختیار ڈانس کرنے میں مصروف ہیں۔

ویڈیو سے متعلق بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر غضنفر بخاری نے بتایا کہ چند روز قبل ایک مریض میرے پاس آیا جس کا میں نے معائنہ کیا۔

آئمہ بیگ کی ڈانس ویڈیو وائرل

انہوں نے بتایا کہ مریض نے مجھے بتایا کہ ہم آپ کے لیے ایک گانا بنا کر لائے ہیں، جب انہوں نے گانا سنایا تو مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے بے اختیار ڈانس شروع کر دیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر غضنفر نے اپنی ویڈیو کو سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپلوڈ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ دوائیں اور دیگر علاج سے زیادہ مریض کی ذہنی صحت اہمیت رکھتی ہے جس کا بہت خیال رکھنا چاہئے۔

ویڈیو پر تنقید کرنے والوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ چند لوگوں نے میری ویڈیو میں سے کچھ حصے کاٹ کر چلائے اور انہیں غلط رنگ دینے کی کوشش کی۔


متعلقہ خبریں