ماضی کے حکمرانوں نے بدعنوانی کی انتہا کی، مراد سعید

ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں بدعنوانی کی انتہا کردی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں بدعنوانی کی انتہا کر دی۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں بدعنوانی کی انتہا کر دی۔ کہا جاتا تھا کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان نے گندم ریلیز کر دی ہے لیکن سندھ گندم ریلیز نہیں کر رہا۔ وفاق نے کراچی کو ترقیاتی منصوبے دیے ہیں جبکہ وزیر اعظم نے کراچی کو سرکلر ریلوے اور گرین لائن کا منصوبہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان مرزا کیس:ملزمان کی جانب سے ٹرائل لٹکانے کی کوشش پر قانونی کارروائی کا حکم

مراد سعید نے کہا کہ سندھ گندم ریلیز نہ کر کے قوم پر بوجھ ڈال رہا ہے اور سندھ حکومت نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں