کابل: مسجد میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

ایران: آئل ریفائنری میں آتشزدگی، شہر پہ سیاہ دھویں کے بادل

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے  میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا ہے کہ آج دوپہر عید گاہ جامع مسجد کے داخلی دروازے کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد کے اندر ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے لیے فاتحہ خوانی ہو رہی تھی۔

خیال رہے کہ ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ جو گذشتہ ہفتے انتقال کر گئی تھیں ان کے ایصال ثواب کے لیے ایک دعائیہ تقریب رکھی گئی تھی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ تمام لوگ اور دوست تقریب میں شرکت کریں۔

 


متعلقہ خبریں