کراچی: انڈر پاس اور شاہراہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب

کراچی: انڈر پاس اور شاہراہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہید ملت روڈ پر قائم ہونے والے انڈر پاس اور شاہراہ حیدر علی کو لیجنڈ اداکارعمرشریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلا ن کردیا ہے۔

عمر شریف کی تدفین وصیت کے مطابق ہو گی، سندھ حکومت

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس بات کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے عالمی شہرت یافتہ اداکار عمر شریف مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

اکشے کمار نے اپنے استاد عمر شریف کو کیا کہا تھا؟

ایڈ منسٹریٹر کراچی نے اس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمرشریف عظیم شخصیت اور بہت بڑے فنکار تھے۔ انہوں نے لیجنڈ اداکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف نے پوری دنیا سے اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

عظیم اداکار و کامیڈین عمر شریف کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی بھی ان کی رہائش گاہ پہنچے اور مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سعید غنی نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اداکار عمر شریف کی تدفین ان کی وصیت کے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت سندھ نے تدفین کے لیے انتظامات شروع کردیے ہیں۔

بھارت میں لوگ عمر شریف کو دیکھنے کیلئے ترستے تھے، جونی لیور

جرمنی میں انتقال کر جانے والے معروف پاکستانی اداکار عمر شریف کی میت منگل کے روز کراچی پہنچنے کا امکان ہے۔ جرمنی سے ان کی میت پیر کی رات روانہ کی جائے گی۔ جرمنی کے شہر نیوریمبرگ سے کراچی کا فضائی فاصلہ تقریباً 8 گھنٹے کا ہے۔


متعلقہ خبریں