پنڈورا پیپرز سے متعلق علیم خان کا ردعمل

بڑی کامیابی

لاہور: صوبائی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ ان کی آف شور کمپنی اثاثہ جات میں ظاہر کی گئی ہے۔

پنجاب کے وزیر علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ کچھ غلط نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنی 15 سال سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور الیکشن کمیشن میں ظاہر کیے گئے میرے اثاثہ جات میں پہلے سے ہی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈورا باکس کھل گیا، 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے

واضح رہے کہ آئی سی آئی جے کے مطابق مالی امور کی تحقیقات دو سال میں مکمل کی گئی، جس میں 117 ممالک کے 150 میڈیا اداروں کے 600 صحافیوں نے تحقیقات کیں۔ یہ ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں