مایا علی ‘مایوں’ کی دلہن بنی سب کو بھا گئیں


خوبصورت اداکارہ مایا علی کا خوبصورت انداز مداحوں کو بھا گیا ہے۔ 

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں مایا مایوں کی خوبصورت تصاویر میں نظر آرہی ہیں، جس کے نیچے انہوں نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ” مایوں رنگ میں ڈھلی، نئے خواب بنتی ”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

مایا علی کی ان تصاویر کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور ان کی خوبصورتی کا راز پوچھ رہے ہیں۔ اداکارہ کی ایک مداح نے لکھا ہے کہ آپ کو دیکھنا ہی اصل خوشی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

انسٹاگرام پر مایا علی کے فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہو گئی ہے۔

یہ سنگ میل حاصل کرنے پر اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا ہوئے کہا تھا کہ میرے مداح بہت خاص ہیں، اور میں یہ خاص لمحات اپنی انسٹا فیملی کے ساتھ شیئر کرنا چاہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

 


متعلقہ خبریں