سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک سپاہی شہید


شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بیان جاری کیا ہے کہ حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں کیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں فورسز نے دہشتگردوں کو فوری اور بھرپور جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد عامر اقبال شہید ہوگئے ہیں۔

شہید سپاہی محمد عامر اقبال کی عمر 30 سال تھی۔ دہشتگردوں کی تلاش کےلیےعلاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 


متعلقہ خبریں