شمالی اور جنوبی کوریا کی کراس بارڈرہاٹ لائن بحال


امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف احتجاج کی وجہ سے جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان پچھلےدو ماہ سے معطل براہ راست مواصلاتی لائنوں کو بحال کر دیا گیا ہے

جنوبی کوریا کی یونی فکیشن منسٹری نے دونوں جانب حکام کی پہلی ٹیلی فون کال کی تصدیق کردی ہے۔جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ رابطے کی بحالی تعلقات کی بحالی کا موقع فراہم کرے گی، تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت اور عملی تبادلہ خیال کیلئے پرامید ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کی طرف سے ایک اور میزائل تجربہ

اس اقدام سے جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی امید بڑھ گئی ہے جو کہ جوہری ہتھیاروں سے پاک مذاکرات اور امن عمل میں رکاوٹ کی ایک بڑی وجہ تھی۔

مواصلاتی لائنوں کو دوبارہ بحال کرنے کو جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات کو دوبارہ پٹری پر لانے کی بنیاد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک حالیہ تقریر میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے 1950 سے لے کر 1953 کی کوریائی جنگ کے باضابطہ خاتمے کے اعلان کی تجویز پیش کی تھی جس کو شمالی کوریا نے قابلِ تحسین تجویز اور خیال قرار دیا تھا

انہوں نے مزید  کہا تھا کہ وہ جنوبی اور شمالی کوریا کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے صرف اس وقت بات چیت کرنے کو  تیار ہوں گے جب جنوبی کوریا اپنے دفاعی ہتھیاروں کے تجربات اور شمالی کوریا کے خلاف دوہرے معیار کو ختم کر دے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں