دھوکہ دینے والوں کو حساب دینا ہو گا، حمزہ شہباز

دھوکہ دینے والوں کو حساب دینا ہو گا، حمزہ شہباز

راجن پور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھوکہ دینے والوں کو حساب دینا ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز راجن پور کے دورے پر پہنچے۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوٹ مٹھن کے لوگوں کی محبت پر شکر گزار ہوں۔ اللہ جس کے مقدر میں ذلت لکھ دے اسے کوئی عزت نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سیلاب کے دوران جنوبی پنجاب میں ڈیرے لگائے تھے اور مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت کی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محبت شہباز شریف کے دل میں بستی ہے اور اسی مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب میں خواجہ فرید یونیورسٹی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ یوریا کی بوری جو 14 سو روپے میں ملتی تھی اب اس کی قیمت 18 سو روپے ہو چکی ہے۔ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے لیے نوکری کا کوٹہ منظور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش، طالبان سے مذاکرات کا علم نہیں، وزیرداخلہ

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ انتخابات میں دھوکہ دینے والوں کو حساب دینا ہو گا اور اب عوام شیر کو ووٹ دے کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو غرق کر دے گی۔ حفیظ دریشک ہار کر بھی جیتے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر راجن پور سے سابق رکن قومی اسمبلی حفیظ دریشک نے مسلم لیگ ن میں دوباہ شمولیت اختیار کر لی۔ حفیظ دریشک 2013 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

حفیظ دریشک نے کہا کہ آئندہ انتخاب مسلم لیگ ن کا ہے اور مسلم لیگ ن ہی ملک کو دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں