ہماری آواز پر لوگوں کا سمندر امڈ آتا ہے، مولانا فضل الرحمان


پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری آواز پر لوگوں کا سمندر امڈ آتا ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے جمعیت علمائے اسلام سے امیدیں لگا دی ہیں اور ہماری آواز پر لوگوں کا سمندر امڈ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جبکہ ہم نے اس حکومت کو تسلیم کیا اور نہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سہارے پر چلنے والی حکومت عوام کو کچھ نہیں دے سکتی اور دھاندلی سے آنے والی حکومت ہمیں شفاف انتخابات کا درس دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں گھروں کے چولہے بجا دیے گئے ہیں اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والوں نے لاکھوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا جبکہ  مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھوکہ دینے والوں کو حساب دینا ہو گا، حمزہ شہباز

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ پاکستانی عوام نے نااہل حکومت کو ووٹ نہیں دیا تھا اور موجودہ حکومت کو چوری کے انتخابات سے لایا گیا جسے مخصوص ایجنڈے پر چلایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں