اڑانے کے بجائے چلانے کی کوشش، ہوائی جہاز پل کے نیچے پھنس گیا


نئی دہلی: بھارت میں ہوائی جہاز پل کے نیچے پھنس گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

آپ نے جہازوں کو ہوا میں اڑتے تو دیکھا ہی ہو گا لیکن بھارت میں شہری اس وقت حیران رہ گئے جب ایک جہاز کو سڑک پر دوڑتے دیکھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ جسے سڑک کے ذریعے کہیں اور منتقل کیا جا رہا تھا تو اس دوران وہ ایک پل کے نیچے سے گزرتے ہوئے پھنس گیا۔ کمپنی کے مطابق اس نے طیارے کو فروخت کر دیا تھا جسے نئے مالک کے پاس منتقل کیا جا رہا تھا۔

بھارتی جہاز کے پل کے نیچے پھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز پل کے نیچے سے آدھا گزرنے کے بعد پھنس گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ دہلی ایئرپورٹ کے قریب گروگرام ہائی وے پر موجود پل کے نیچے پھنسا ہوا ہے۔ ویڈیو پر لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ لوگوں کا سوال ہے کہ یہ طیارہ یہاں پہنچا کیسے ؟

طیارے کے پل کے نیچے پھنسنے کے بعد ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں