عمر شریف کی میت بدھ کی صبح پاکستان پہنچے گی، جواد شریف

عمر شریف کی میت بدھ کی صبح پاکستان پہنچے گی، جواد شریف

کراچی: لیجنڈ اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد شریف نے کہا ہے کہ والد کی میت بدھ کی صبح پاکستان پہنچے گی۔

عمر شریف کے بیٹے جواد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ والد کی نماز جنازہ بدھ کو دوپہر 3 بجے عمر شریف پارک، کلفٹن میں ادا کی جائے گی اور والد کے مداحوں سے نماز جنازہ میں شرکت کی اپیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا بشیر فاروقی میرے والد کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا

جواد شریف نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ عمر شریف کی مغفرت کے لیے دُعا کریں اور حکومت سمیت تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بہت مدد کی۔

اس سے قبل عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی نیورمبرگ میں ادا کی گئی۔


متعلقہ خبریں