نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا مرحلہ مکمل


نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب دوسرا مرحلہ بدھ سے شروع ہو گا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا مرحلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔ سرفراز احمد کی ٹیم سندھ 8 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ رضوان الیون خیبر پختونخوا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ بابر اعظم اور شاہین آفریدی انفرادی پرفارمنس میں سرفہرست ہیں۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میلے میں تمام 6 ٹیموں نے پہلے مرحلے کے 6، 6 میچزکھیل لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل امریکہ میں: پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ

ٹیبل پوائنٹس پر کپتان بابر اعظم کی ٹیم سینٹرل پنجاب کے بھی 8 ہی پوائنٹس ہیں لیکن اوسط کے اعتبار سے وہ تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ انفرادی پرفارمنس میں واحد سنچری میکر بابر اعظم 286 رنز کے ساتھ نمبر ون اور باؤلنگ میں شاہین آفریدی 12 شکار کر کے ٹاپ پر ہیں۔

وکٹ کیپنگ کارکردگی میں سرفراز سرفہرست ہیں جنہوں نے وکٹوں کے پیچھے 5 کیچز پکڑے جبکہ 3 اسٹمپ بھی کیے۔


متعلقہ خبریں