فیس بک: ہیک ہو گئی، صارفین کا ڈیٹا فروخت کیلیے پیش کردیا گیا، روسی میڈیا

فیس بک: ہیک ہو گئی، صارفین کا ڈیٹافروخت کیلیے پیش کردیا گیا، روسی میڈیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کو ہیکرز کی جانب سے ہیک کرلیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ روسی نشریاتی ادارے کی جانب سے کیا گیا ہے۔

فیس بک کے شیئرز کی قیمت گر گئی: 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو گیا

واضح رہے کہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے پوری دنیا میں فیس بک، انسٹا گرام، اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہیں۔ اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ تیکنیکی خرابی کو دور کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی انتظامیہ کی جانب سے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے اپنے تمام صارفین کی معذرت بھی طلب کی گئی ہے۔

روس کے نشریاتی ادارے نے اس حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ فیس بک کے ڈیڑھ ارب صارفین کا ڈیٹا فروخت کے لیے ہیکرز فورم پر پیش کردیا گیا ہے۔

فیس بک ٹوئٹر استعمال کرنے پر مجبور

نشریاتی ادارے کے مطابق جو ڈیٹا فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اس میں صارفین کے فون نمبرز، ای میل، لوکیشن اور یوزر آئی ڈیز بھی شامل ہیں۔

روسی ادارے کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کی کسی اور ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

فیس بک منافع کیسے کماتا ہے؟ سابق منیجر نے پنڈورا بکس کھول دیا

واضح رہے کہ فیس بک کے شیئرز کی قیمت میں 5.7 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اس کی انتظامیہ کو تقریباً 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں