فیس بک ٹوئٹر استعمال کرنے پر مجبور


گزشتہ کئی گھنٹوں سے سروسز متاثر ہونے کے باعث فیس بک بھی ٹوئٹر استعمال کرنے پر مجبور ہو گیا۔

واضح رہے کہ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن ہیں اور دنیا بھر کے صارفین کو اس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایسے میں صارفین کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے فیس بک نے ٹوئٹر کا سہارا لیا ہے۔

فیس بک نے ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ صارفین کو فیس بک اور اس کی مصنوعات کو استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں معاملات کو جلد بحال کرنے کے لیے کام رہے ہیں، سروس کی بندش پر تمام صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔


متعلقہ خبریں