ہمارے افسران اور جوان اصلی ہیرو ہیں، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے افسران اور جوان اصلی ہیرو ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ  کیو) میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری پر جوانوں کو اعزاز سے نوازا۔

تقریب میں بڑی تعداد میں فوجی افسران اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن و استحکام آیا ہے جبکہ ہمارے افسران اور جوان ہی اصلی ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے لیے جان کی قربانی سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہے اور ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


متعلقہ خبریں