فیس بک کے شیئرز کی قیمت گر گئی: 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو گیا


واشنگٹن: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہونے کے بعد امریکی اسٹاک ایکسچینج میں فیس بک کے شیئرز (حصص) کی قیمت 5.7 فیصد گر گئی ہے۔

فیس بک منافع کیسے کماتا ہے؟ سابق منیجر نے پنڈورا بکس کھول دیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پوری دنیا میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز گزشتہ کئی گھنٹوں سے تعطل کا شکار ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سروسز معطل ہونے کی وجہ سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا

امریکی اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت تک فیس بک کے شیئرز کی قیمت 5.7 فیصد تک گر چکی ہے جس کی وجہ سے اسے تقریباً 50 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

فیس بک ٹوئٹر استعمال کرنے پر مجبور

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے سروس متاثر ہونے پر صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں