شادی کا پیغام موت کا پیغام بن گیا


کینیڈا کے شہر اولڈ مونٹریال میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جو فضا میں ایک بینر لہرا رہا تھا جس پر شادی کا پیغام درج تھا۔

طیارے کے ذریعے ایک بینر فضا میں لہرایا جا رہا تھا جس پر لکھا تھا’ویل یو میری می‘۔ حادثے میں ایک مسافر ہلاک اور پائلٹ زخمی ہوگیا ہے۔

کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے بتایا کہ طیارہ ، سیسنا 172 کیساتھ ایک بینرتھا جس پر لکھا تھا کہ ‘کیا تم مجھ سے شادی کرو گے’۔

طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس نے مرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ پائلٹ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا مالک ہے۔

میڈیا کے مطابق طیارے نے مقامی وقت کے مطابق شام5 بج کر45 منٹ پر اڑان بھری تھی۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں شام6 بجے حادثے کے متعلق پہلی کال موصول ہوئی۔

ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ جب پائلٹ صحت بہتر ہونے پر اس سے معلومات لی جائیں گی۔  طیارے کے ملبے کو مزید جانچ کے لیے اوٹاوا کی لیبارٹری میں بھیج دیا گیا۔

شادی کی پیشکش والا بینر ابھی تک نہیں مل سکا کہ وہ حادثے کے بعد کہاں گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے سے چند لمحے پہلے بینر طیارے کیساتھ تھا۔


متعلقہ خبریں