پنڈورا پیپرز، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان


لاہور: جماعت اسلامی نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے پنڈورا پیپرز پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورا پیپرز پر اعلیٰ عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار ایمپائر کا مطالبہ کرنے کے لیے غیر جانبدار احتساب کریں اور ہم وزیر اعظم کے انسپکشن سیل کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیسا موسم ویسا بل: کابینہ نے بجلی کا موسمی پیکج منظور کر لیا

سراج الحق نے کہا کہ پانامہ پیپرز پر سپریم کورٹ بھی گئے تھے امید ہے ادارے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دنیا کہتی ہے کہ آف شور کمپنیاں آئینی ہیں لیکن یہ ٹیکس چوری کے لیے بنائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور ٹیکس چوری کا پیسہ چوری ہی تصور ہو گا یہ قانونی نہیں ہو گا جبکہ برطانیہ میں آف شور کمپنیوں پر وزرا سے استعفیٰ لیے گئے۔


متعلقہ خبریں