4 سو کلو وزنی، 120 سالہ پرانی گھنٹا چوری

سکھر سے نایاب گھنٹی چوری

سکھر: میونسپل کارپوریشن سکھر کے دفتر سے نایاب گھنٹا چوری ہو گئی۔

ایڈمنسٹریٹر سکھر علی رضا انصاری کے مطابق 120 سالہ پرانا و قیمتی گھنٹا عمارت کی کھدائی کے دوران ملا تھا اور برطانوی دور حکومت کی اس یادگار گھنٹے کی مرمت کروا کر اسے اصلی حالت میں واپس لایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے باعث گھنٹے کو دفتر کے احاطے میں رکھا گیا تھا اور تعمیراتی کام کی تکمیل بعد گھنٹے کو کارپوریشن کے دفتر پر نصب کرنے کا ارادہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈورا پیپرز، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پولیس کے مطابق خالص پیتل سے بنی 4 سو کلو وزنی نادر و نایاب قیمتی گھنٹے کی چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں