بلوچستان کا 60 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کر دیا گیا

بلوچستان کابینہ میں اختلاف کی خبروں کی تردید | urduhumnews.wpengine.com

کوئٹہ: آئندہ مالی سال کے لیے بلوچستان کا تین کھرب، 52 ارب، 30 کروڑ روپے سے زائد  کا بجٹ پیش کر دیا گیا جس میں 60 ارب روپے کا خسارہ دکھایا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں ہوا جبکہ مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے آئندہ مالی سال 19-20018  کا صوبائی بجٹ پیش کیا۔

وفاقی محصولات کی مد میں بلوچستان کو 2 کھرب 90 ارب 29 کروڑ سے زائد روپے ملیں گے، غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 264 ارب روپے اور ترقیاتی بجٹ کا حجم 88 ارب 30 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، بجٹ میں صحت کے لیے 19 ارب، تعلیم کے لیے 50 ارب اور امن و امان کے لیے 38 ارب سے زائد روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ آئندہ سال 8 ہزار 35  نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا۔

بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا تاہم مشیر خزانہ نے اس کی پروا کیے بغیراپنی تقریر مکمل کی۔

بجٹ پر بحث کے لیے صوبائی اسمبلی اجلاس 17 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں