پیپلز پارٹی نے آرڈیننس لانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

پیپلز پارٹی نے آرڈیننس لانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے آرڈیننس لانے سے متعلق حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے اوپر آرڈیننس لا کر حکومت نے پارلیمان کو غیر فعال بنا دیا ہے اور کیا چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کا تقرر اتنا بڑا مسئلہ ہے کہ اب آرڈیننس لایا جائے گا ؟

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آرڈیننس کے اوپر آرڈیننس کے اجرا کے سلسلے کو روکیں جبکہ مذاکرات کے لیے قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کی شرط سمجھ سے بالاتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نیب ملزم ہیں،اپوزیشن اپنا لیڈر بدلتی،مذاکرات کر لیتے، فواد چودھری

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمان میں آرڈیننس کی بھرپور مخالفت کرے گی کیونکہ چیئرمین نیب کے تقرر سے متعلق قانون بڑا واضح ہے۔ اس لیے حکومت شرائط رکھنے کے بجائے پارلیمانی روایت کے تحت مذاکرات کرے۔

واضح رہے کہ حکومت نے چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق بدھ کو آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں