پینڈورا پیپرز: فیصل واوڈا نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا

فائل فوٹو


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے پینڈورا پیپرز میں نام آنے پر خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پینڈورا پیپرز کی انکوائری کے فیصلے کاخیر مقدم کر تا ہوں۔ یہ فیصلہ صرف عمران خان ہی کر سکتے ہیں۔

پینڈورا بکس نے عمران خان کا پنڈورا بکس کھول دیا ہے،احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ انکوائری ٹیم اس پہ 12-14 گھنٹے روزانہ کام کر کے 5 دن کے اندر نتیجہ دے۔ طریقہ کار ایسا ہو کہ قوم بھی دیکھ سکے آغاز مجھ سے کریں۔ ٹیسٹ کیس بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں غلط ثابت ہوا تو سزا دیں اور اگر صحیح ثابت ہوا تو یہ بھی فیصلہ ہو کہ غلط بیانی ، بدنامی اور سنسنی پھیلانے والے خود ساختہ نام نہاد تحقیقاتی صحافیوں کو کیا سزا ملے گی؟


متعلقہ خبریں