افغان حکومت نے خواتین کو ملازمت پر بلا لیا


کابل: افغان حکومت نے خواتین کو ملازمت پر واپس بلا لیا۔

افغان میڈیا کے مطابق محکمہ پاسپورٹ میں کام کرنے والی تمام خواتین کو ملازمت پر واپس آنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی کے مطابق تمام خواتین وزارت داخلہ میں اپنی ملازمتوں پر واپس آکر کام شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی جنرل کو اسرائیل نے اغوا کیا، تفتیش کے بعد رہا کردیا: میڈیا رپورٹ

گزشتہ روز طالبان نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نائب وزیراعظم نامزد کر دیا۔ طالبان کی جانب سے ملک کے صوبوں میں بھی تقرریاں کی گئیں۔ طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی منظوری کے بعد کابینہ اراکین کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں