جسے پی ٹی وی کے گیٹ سے اندر نہ آنے دیا وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا

جسے پی ٹی وی کے گیٹ سے اندر نہ آنے دیا وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا

لاہور: پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ جسے پی ٹی وی کے گیٹ سے اندر نہ آنے دیا گیا وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے سو کر اٹھی تو دیکھا کہ میرے موبائل پر 30 سے زائد مس کال آئی ہوئی تھیں جسے دیکھ کر میں ڈر گئی اور پھر وہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا آرٹسٹ چلا گیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ عمر شریف بہت دنوں سے بیمار تھے لیکن اگر کبھی ان سے پوچھ لیتے تو وہ ڈر جاتے تھے اور انہیں کوئی بیمار سمجھے۔ انہوں نے بہت عرصے تک عوام کو پتہ ہی نہیں چلنے دیا کہ وہ بیمار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

بشریٰ انصاری نے کہا کہ عمر شریف اسٹیج شو کیا کرتے تھے اور میں نے دیکھا کہ ایک ایسا پھرتیلا انسان کہ کسی کے پاس اس کا جواب نہیں ہوا کرتا تھا۔ وہ شخص جسے پی ٹی وی کے گیٹ سے اندر نہیں آنے دیا گیا تھا لیکن وہ دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی میت بدھ کی صبح پاکستان پہنچے گی، جواد شریف

انہوں نے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنے بڑے آرٹسٹ کے بیماری پر آنے والے اخراجات اٹھائے۔

بشریٰ انصاری نے عمر شریف کو خدا حافظ کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ایک روز جانا ہے اور اللہ تعالیٰ عمر شریف کی مغفرت فرمائے۔


متعلقہ خبریں