شیر مردوں کے واش روم میں گھس گیا، ویڈیو وائرل


یوں تو لوگوں نے شیروں کو جنگلات،  چڑیا گھروں یا گھر بیٹھے ٹی وی پر دیکھا ہو گا لیکن جنگل کے بادشاہ کو کسی پبلک واش روم سے نکلتے نہیں دیکھا ہو گا۔

یہی وجہ ہے کہ ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شیر مردوں کے واش روم سے باہر آ رہا ہے۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والے افراد شیر کو مردوں کے واش روم سے نکلتے دیکھ کر بے اختیار ہنس رہے ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر لوگ دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت پڑھا لکھا شیر ہے جو خواتین کے نہیں بلکہ مردوں کے واش روم میں گیا۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں