مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تعینات بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی تاہم فوری طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

مقتول کی شناخت سیپوئے اسٹیفن کے نام سے ہوئی جس کا تعلق 42 آر آر کیمپ سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکار نے خودکو کمرے میں بند کر کے سرکاری بندوق سے گولی ماری۔ کیمپ میں موجود دیگر اہلکار گولی کی آواز سن کر کمرے کی طرف آئے تو کمرہ اندر سے بند تھا جسے توڑ کر کھولا گیا۔

کمرہ کھلنے کے بعد فوجی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت خواتین کو حقوق فراہم کر رہی ہے، نائب وزیر اعظم

پولیس کے مطابق مقامی پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ خودکشی کی وجہ تلاش کرنے کے لیے مقتول کے ساتھیوں اور اہلخانہ سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

حالیہ واقعے کے بعد 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 480 سے تجاوز کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں