فیس بک کی مصنوعات بچوں اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہیں، فرانسس ہیگن

فیس بک کی مصنوعات بچوں اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہیں، فرانسس ہیگن

واشنگٹن: فیس بک کی سابق پروڈکٹ منیجر فرانسس ہیگن نے کہا ہے کہ فیس بک کی مصنوعات بچوں اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

فیس بک منافع کیسے کماتا ہے؟ سابق منیجر نے پنڈورا بکس کھول دیا

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینیٹ کی سب کمیٹی میں فیس بک کی سابقہ پروڈکٹ منیجر فرانسس ہیگن نے بتایا کہ فیس بک کی انتظامیہ خوب اچھی طرح سے واقف ہے کہ پلیٹ فارم کو کیسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے لیکن وہ محض اپنے منافع کی خاطر اس حوالے سے ایسا کرنے سے گریزاں ہے.

فرانسس ہیگن نے فیس بک کی سوک انٹیگرٹی شعبے میں بطور پروڈکٹ منیجر کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے پہلے اپنی شناخت خفیہ رکھ کر فیس بک کی اندرونی معلومات کو شیئر کیا تھا لیکن اب وہ خود منظر عام پر آچکی ہیں۔

فیس بک بند، مارک زکر برگ کو چند گھنٹوں میں 10 کھرب کا نقصان

امریکہ کے مؤقر اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ستمبر میں ان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر مبنی رپورٹ شائع کی تھی جس سے پوری دنیا میں ایک ہنگامہ مچ گیا تھا۔

فیس بک: ہیک ہو گئی، صارفین کا ڈیٹا فروخت کیلیے پیش کردیا گیا، روسی میڈیا

فرانسس ہیگن کا دو دن قبل 60 منٹس میں ایک انٹرویو نشر کیا گیا تھا جسے عالمی سطح پر بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔


متعلقہ خبریں