عمرشریف کی نمازجنازہ ادا،عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطہ میں سپردخاک


کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت  کی،انہیں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن کے عمر شریف پارک میں ادا کی گئی،مولانا بشیر عثمانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔

نماز جنازہ میں عمر شریف کے مداحوں کے علاوہ سیاستدانو ں  اور اداکاروں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

عمرشریف کی میت آج صبح ترک ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچائی گئی تھی۔ائیرپورٹ پر عمر شریف کے بیٹوں اور عزیز و اقارب نے میت وصول کی۔ عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل بھی اسی جہاز میں پاکستان پہنچیں۔

میت کو کراچی ائیرپورٹ سے ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کیا گیاتھا۔ اس دوران میت کو قافلے کی صورت میں ایئرپورٹ سے ایدھی سرد خانے لایا گیا تھا

عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا

اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد سبز ہلالی پرچم میں لپٹے عمر شریف کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتی رہی۔

 

عمر شریف کو کیا کیا بیماری تھی؟

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والوں میں عمر شریف کا نام نمایاں ہے۔ عمر شریف ہم میں نہیں رہے،مگر ان کی باتیں ہمیشہ ہمارے درمیان رہیں گی

ا
کراچی: انڈر پاس اور شاہراہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب

واضح رہے کہ عمر شریف کا 2 اکتوبر کو جرمنی کے شہر نیورمبرگ کے اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ اداکارعمر شریف کی میت کو  نیورمبرگ سے پہلے میونخ منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ترکش ایئر لائن کی پرواز نمبر TK-1634 کے ذریعے استنبول پہنچایا گیا تھا۔ استنبول انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ترکش ایئر لائن کے طیارے نے پاکستان کے لیے اڑان بھری تھی۔


متعلقہ خبریں