موٹرسائیکل پر شیشے لگانا، ہیلمٹ پہننا لازمی قرار


سندھ حکومت نے موٹر وہیکل کے قانون میں ترمیم کر دی ہے اور اس کے تحت اب تمام موٹر سائیکل والوں کو ہیلمنٹ کے ساتھ ساتھ  بائیک پر دونوں سائیڈ کے شیشے بھی لگانے ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں میں شیشہ نہ ہونے کے باعث حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔

حکومت پنجاب نے بھی جعلی اور غیر نمونہ نمبرپلیٹ والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیخلاف بھی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

گاڑیوں یا موٹرسائیکل پر جعلی اور غیرنمونہ نمبر پلیٹ لگانے پر اب چالان نہیں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ فلیشرلائٹس لگانے اور کالے شیشے استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ فیس میں بھی اضافہ کر چکی۔ موٹر سائیکل اور رکشہ کی حد رفتاری سے تجاوز پر 500 روپے، گاڑی کو 750 روپے، ٹریکٹر ٹرالی، ٹرالر کو 1000 جرمانہ کیا جائےگا۔

سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل اور رکشہ کا جرمانہ500 روپے، گاڑی کا جرمانہ 750 روپے، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر کیلئے 1500 روپے جرمانہ فیس ہوگی۔

موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کیلئے بغیر ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس جرمانہ فیس 600 روپے، بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر کار750 اور بڑی گاڑیوں کو 1500 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں