ایسا سیارہ جہاں لوہے کی بارش ہوتی ہے


امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جو اس قدر گرم ہے کہ اس پر پگھلے ہوئے لوہے کی بارش ہوتی ہے۔

ہماری زمین سے 640 نوری سال کے فاصلے پر موجود اس سیارے کا نام واسپ 76 رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سیارے کا درجہ حرارت 2500 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہے۔
نیویارک کی کورونل یونیورسٹی کے ماہرین نے ہوائی میں نصب جیمنائی نارتھ ٹیلی اسکوپ کی مدد سے اس سیارے کی سطح کا جائزہ لیا ہے۔ ماہرین نے سیارے کی سطح پر آئونائزڈ کیلشیم کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمین کی طرف بڑھتے سیارچے کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ

اسپیس ڈاٹ کام جرنل پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سیارے کا ایک حصہ 2500 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ گرم ہے۔ اس درجہ حرارت پر لوہا ، بخارات کی شکل میں تبدیل ہو کر فضا میں پہنچ جاتا ہے۔

سائنسدانوں کا  کہنا ہے کہ سیارے کا دوسرا حصہ قدرے ٹھنڈا ہے جہاں پہنچ کر یہ پگھلا ہوا لوہا ٹھنڈا ہو کر بارش کی شکل میں اس کی سطح پر واپس آتا ہے۔

تحقیق کاروں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سیارے کی سطح پر آئونائزڈ کیلشیم کی موجودگی یہ بھی ثابت کرتی ہے کہ سیارے کی سطح پر انتہائی طوفانی جھکڑ ہر وقت چلتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غبارے میں خلا کے سفر کے لیے تیار ہو جائیں

یہ سیارہ ایک ایسے ستارے کے گرد گھومتا ہے جو حجم میں ہمارے نظام شمسی کے سورج سے آدھا ہے۔ اس کی سطح کا درجہ حرارت 5500 سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں