نور مقدم کیس:ملزم ظاہر جعفر کے والدین کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع


نور مقدم قتل میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

ذاکر جعفر اورعصمت ذاکر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ہائیکورٹ نےملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بھی ملزم ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، ظاہر جعفر کے والدین پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے۔

نور مقدم قتل کیس سے متعلق دائر درخواست میں ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی نے ملزم ظاہر جعفر سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے جیل سے رہائی کی استدعا کی تھی۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیٹے کی جانب سے لڑکی نور مقدم کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں، قتل کے بارے میں وہ آگاہ تھے اور نہ ہی حقائق چھپائے ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پہلے دن سے میرے موکل نے قتل کی مذمت کی ہے، ہم متاثرہ فریق کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں