خلا میں شوٹنگ: روس ٹام کروز کو شکست دینے کے لیے تیار


روس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو فلمی سیٹ میں بدل دیا، روسی اداکارہ نے مشن امپاسیبل سے پہلے خلا میں عکس بندی کیلئے تیاری کر لی۔

اداکارہ یولیا پیرا سلڈ اور فلم ڈائریکٹر خلا میں شوٹنگ کیلئے عالمی اسٹیشن پہنچ گئے۔

مشن کامیاب ہوا تو روسی فلم کا عملہ ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ 37 سالہ اداکارہ اور 38 سالہ فلم ڈائریکٹر قازقستان کے خلائی مرکز سے روانہ ہوں گے۔

عملہدی چیلنجنامی فلم کیلئے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں 12 دن گزارے گا۔ فلم کی کہانی ایک خاتون سرجن پر مبنی ہے جنہیں ایک خلا باز کو بچانے کیلئے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن بھیجا جاتا ہے۔

مشن ایمپاسیبل اسٹار ٹام کروز نے بھی خلا میں فلم بنانے کا اعلان کیا تھا، انہیں ناسا اسپیس ایکس سفر کے لئے اکتوبر  2021  کی تاریخ ملی تھی، جس کے تحت ٹام کروز نے اسپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسول میں سوار ہونا ہے، ٹام کروز کا اس تاریخی فلم کے لیے اسپیس ایکس کےساتھ معاہدہ ہوا۔

لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ روس نے ہالی ووڈ کو شکست دینے کی ٹھان لی ہے۔

 


متعلقہ خبریں