نوازشریف دسمبر میں واپس آئیں گے، ن لیگی رہنما کا دعویٰ

پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا، عمران خان کی ترقی باتوں کی حد تک تھی، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

صحافی نےن لیگی رہنما سے سوال کیا کہ’میاں صاحب کب واپس آ رہے ہیں؟ جاوید لطیف نے جواب دیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم نوازشریف دسمبر میں وطن واپس آرہے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آ کر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے۔

خیال رہے کہ نوازشریف نومبر2019 میں علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے تھے۔ سابق وزیراعظم کو طبیت ناساز ہونے پر22 اکتوبر2019 کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیکل ٹیسٹ میں نوازشریف کے پلیٹلٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم پائی گئی تھی۔

ن لیگ کے تا حیات قائد نوازشریف کو سروسز اسپتال سے 16 روز بعد گھر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کے لیے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) قائم کیا گیا تھا۔

صحت کے مسائل بڑھ جانے کے سبب ڈاکٹرز نے نواز شریف کو بلا تاخیر بیرون ملک جانے کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں