فیاض چوہان کی پھر چھٹی، حسان خاور پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر

فائل فوٹو


فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کے نئے ترجمان حسان خاور ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان وزیرجیل خانہ جات رہیں گے۔ انہیں اگست2021 میں ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

انہوں ےترجمان کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن وزارت اطلاعات کا چارج نہیں دیا گیا تھا جو وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ فیاض چوہان اس سے قبل 2 مرتبہ صوبائی وزیر اطلاعات کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں اور آخری مرتبہ 2 نومبر 2020 کو ان سے قلمدان واپس لیا گیا تھا۔

پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ 5 مارچ 2019 کو اقلیتی برادری کے متعلق متنازع بیان پر فیاض الحسن چوہان کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔

تاہم اسی سال 5 جولائی کو ان کی دوبارہ پنجاب کابینہ میں واپسی ہوئی تھی اور انہیں صوبائی وزیر جنگلات بنا دیا گیا تھا۔

بعدازاں دسمبر 2019 کو فیاض الحسن چوہان کو صوبائی وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا تھا۔

البتہ 2 نومبر 2020 کو ان سے 2 وزاتوں کے قلمدان میں سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں صوبائی وزیر جیل خانہ جات کا عہدہ دیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں