سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونا (gold)

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافے سے  ایک لاکھ 15ہزار600 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 رو پے اضافے سے 98 ہزار594 روپے ہو گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے سے  1 لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر 98 ہزار 594 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے، انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 170 روپے 80 پیسے ہے۔


متعلقہ خبریں