نیشنل ٹی 20 کپ، سینٹرل پنجاب کامیاب

نیشنل ٹی 20 کپ، سینٹرل پنجاب کامیاب

لاہور: نیشنل ٹی 20 میچ میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کو شکست دے دی۔

نیشنل ٹی 20 کپ کے19ویں میچ میں سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے اور سینٹرل پنجاب کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا۔

سینٹرل پنجاب نے مطلوبہ ہدف 15.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔ طلعت حسین نے 68 اور شعیب ملک نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کامران اکمل صرف ایک رن بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ اوپنر احمد شہزاد 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے انہیں انور علی نے رن آؤٹ کیا۔ سندھ کے میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے تھے جبکہ کپتان سرفراز احمد کی 54 رنز کی اننگز بھی سندھ کو شکست سے نہ بچا سکی۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی کوچنگ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

سندھ کی ابتدائی 2 وکٹیں 9 رنز پر ہی گر گئی تھیں جبکہ خرم منظور 2 اور شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔ احسن علی 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سعود شکیل نے 5 رنز بنائے تو دانش عزیز 20 اور انور علی بھی 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ زاہد محمود کو ایک رن پر حسن علی نے آؤٹ کیا۔

سینٹرل پنجاب کے باؤلر فہیم اشرف اور حسن علی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان قادر اور وہاب ریاض ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔


متعلقہ خبریں