نیشنل ٹی 20 کپ: 4 کھلاڑی کورونا سے متاثر


نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کی ٹیم کے چار کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں، جنہیں دس روز کے لئے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اسکواڈ میں شامل باقی تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہیں۔

بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام شرکاء کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منگل کو لیے گئے تھے۔

کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث آج ہونے والا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو 50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا حکم


متعلقہ خبریں