پاکستان کے طویل القامت شخص کا انتقال ہو گیا


بھکر: پاکستان کے طویل القامت شخص محمد اعجاز علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

پاکستان کے طویل القامت شخص محمد اعجاز پنجاب کے ضلع بھکر کے نواحی علاقے تھلہ سریں سے تعلق رکھتے تھے۔ محمد اعجاز کافی عرصے سے علیل تھے اور وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

محمد اعجاز کا قد 8 فٹ 2 انچ تھا اور ان کے لیے ضلعی حکومت نے باقاعدہ ماہانہ وظیفہ بھی جاری کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غریبوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں، وزیر اعظم

طویل القامت شخص کا علاج جاری تھا جبکہ ملک کی دیگر این جی اوز بھی ان کا خیال رکھ رہی تھیں۔ محمد اعجاز کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں تھلہ سریں میں ادا کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں