نورا فتیحی دو سال تک کون سا مشکل کام کرتی رہیں؟


بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے دو سال شدید مشکلات میں گزارے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ نوجوانی میں انہوں نے بطور ویٹرس کام کیا۔

نورا نے بتایا کہ 16 سال کی عمر میں انہوں نے کینیڈا میں اضافی آمدنی کے لیے ایک ہوٹل میں ویٹرس کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

بھارتی اداکارہ پر نا معلوم افراد کا حملہ، زخمی ہو گئیں

انہوں نے بتایا کہ یہ کام ان کے لیے بہت مشکل تھا، کیونکہ اس کے لیے اچھی شخصیت کے ساتھ ساتھ گفتگو کرنے کی صلاحیت بہترین ہونی چاہئے۔

اپنے ڈانس کی وجہ سے مشہور اداکارہ نورا فتیحی نے مزید بتایا کہ بعض اوقات کسٹمر کا موڈ اچھا نہیں ہوتا تو اس کے ہر قسم کے رویے کو برداشت کرنا کافی مشکل ہوتا تھا۔


متعلقہ خبریں