نیوزی لینڈ پاکستان کا دورہ ری شیڈول کر رہا ہے، رمیز راجہ


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے اچھی نوید سنا دی،کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ دورہ پاکستان ری شیڈول کر رہا ہے۔

سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ دورہ پاکستان ری شیڈول کررہا ہے،آئندہ ہفتے اچھی خبر ملے گی۔

ویسٹ انڈیز اورآسٹریلیا کے دورے برقرار ہیں، آسٹریلیا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے پہلے100بار سوچے گا۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے یکطرفہ سیریز منسوخی کے فیصلے کے بعد پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ بھی کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی سے دوبارہ سیریز شیڈول کرنے پر بات چیت کی گئی اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے سیریز منسوخی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

دونوں بورڈز کا سیریز کے لیے نئی جگہ تلاش کرنے پر غور کیا اور کہا گیا کہ موجودہ ونڈو میں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کا معروف کاؤنٹی ٹیم سے معاہدہ

پاکستان نے ورلڈ کپ کے بعد ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا سے بھی سیریز کھیلنی ہیں۔


متعلقہ خبریں