خواتین اب پیزا کیساتھ ٹی وی اسکرین پر نہیں آ سکیں گی


تہران: حکومت کی جانب سے ایرانی ٹی وی چینلز پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سنسر شپ کی جانب سے ٹی وی چینلز کے لیے نئے قوانین جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق اسکرین پر خواتین کو پیزا کے ساتھ دکھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈراموں کے دوران مردوں کا چائے خواتین کو پیش کرنے کے مناظر بھی نشر کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ خواتین کے چمڑے کے دستانے پہننے پر بھی پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیمسٹری کے نوبل انعام 2021 کا اعلان

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے قوانین میں خواتین کو لال رنگ کے مشروب کے ساتھ بھی نہیں دکھایا جائے گا۔

ایرانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے بصورت دیگر ٹی وی چینلز کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں